0
Thursday 22 Jan 2015 23:21

امریکی صدر باراک اباما کی 25 نومبر کو بھارت آمد، ڈیڑھ ہزار کے قریب امریکی کمانڈوز بھی بھارت پہنچے

امریکی صدر باراک اباما کی 25 نومبر کو بھارت آمد، ڈیڑھ ہزار کے قریب امریکی کمانڈوز بھی بھارت پہنچے
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اباما کا تین روزہ دورہ بھارت 25 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں نئی دہلی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی کا دائرہ اس قدر سخت کر دیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی حفاظت کے لیے سات وائروں والی سیکورٹی رہے گی اور اس سلسلے میں امریکہ سے ڈیڑھ ہزار کے قریب خصوصی کمانڈوز نے بھی دہلی میں ڈیرہ ڈال دیا ہے جن میں جدید آلات سے لیس افسروں کے کئی دستے بھی شامل ہیں، امریکی صدر باراک اباما کے دورہ بھارت کے حوالے سے نئی دہلی میں فقید المثال سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان کی آمد 25 جنوری کو ہو رہی ہے اور وہ تین دن تک یہاں قیام کریں گے، وہ موری شنگ ہوٹل میں رہیں گے جہاں امریکی کمانڈوز نے پہلے ہی پوزیشن سنبھال لی ہے، باراک اباما کے دورہ نئی دہلی کے حوالے سے سینکڑوں خفیہ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ ان کی حفاظت اس قدر سخت کر د ی گئی ہے کہ خصوصی راڈار سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں بھارتی سیکورٹی دستے اور خصوصی کمانڈوز تعینات رہیں گے۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ ہزار کے قریب امریکی خصوصی کمانڈوز بھی پہلے ہی نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جو چپے چپے کی جانچ کر رہے ہیں۔ ہوٹلوں اور ایر پورٹوں پر شارپ شوٹرس تعینات کر دئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اوبامہ کے دورہ کے سلسلے میں آسمان میں لگاتار بھارتی اور امریکہ فضائیہ کے خصوصی ہیلی کاپٹر اور جہاز گشت لگاتے رہیں گے تاکہ پرندہ بھی پر نہ مار سکے گا۔ اطلاعات کے مطابق باراک اباما کے دورہ کے پیش نظر جموں و کشمیر سمیت دیگر کئی ریاستوں میں بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 434198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش