0
Friday 23 Jan 2015 15:16

آزاد عدلیہ کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں، عمران خان

آزاد عدلیہ کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ افتخار چودھری کی عدالت میں گیا تو کہا کہ 20 ہزار مقدمات پڑے ہیں، آزاد عدلیہ کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں۔ یہ بات عمران خان نے جدہ میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ جدہ میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے سانحہ پشاور کے شہدا کے لیے دعا کی، عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال پشاور کے لیے رقم جمع کی جارہی ہے اور شوکت خانم پشاور اسپتال اسی سال مکمل ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کے لئے آزاد عدلیہ اور میڈیا ضروری ہے، 2013 کے انتخابات سے امید تھی کہ سب سے شفاف الیکشن ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افتخار چودھری نے دھاندلی چھپانے کی کوشش کی، افتخار چودھری سے زیادہ مایوس کسی جج نے نہیں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن سب سے زیادہ متنازع ہوئے، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جارہا، بے اختیار جوڈیشل کمیشن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان میں سب پارٹیوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ نریندر مودی سے امید تھی کہ وہ پاکستان سے تعلقات بہتر کریں گے، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مودی ابھی تک الیکشن مہم چلارہے ہیں۔ پاک بھارت تعلقات اچھے ہونے کی بجائے خراب ہورہے ہیں، موجودہ حکومت نے آصف زرداری کی نا اہل حکومت کے ریکارڈ بھی توڑ دیے، حقیقی جمہوریت پاکستان میں نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 434534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش