0
Thursday 22 Jan 2015 19:04

میں نے کبھی بھی پرویز مشرف کو متحدہ مسلم لیگ کا صدر بنانے کی بات نہیں کی، ذوالفقار کھوسہ

میں نے کبھی بھی پرویز مشرف کو متحدہ مسلم لیگ کا صدر بنانے کی بات نہیں کی، ذوالفقار کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کو کبھی بھی متحدہ مسلم لیگ کا صدر بنانے کی بات نہیں کی اور نہ ہی وہ تھرڈ آپشن ہیں، وہ ایکسپوز ہوچکے ہیں، تاہم اگر مشرف کی ٹیم کو حکومت نے دائیں بائیں بٹھا رکھا ہے تو اُنہیں معافی کیوں نہیں دی جاسکتی، مائیک توڑ کر چھ ماہ میں بجلی کا بحران ختم کرنے کے دعویداروں کے دور میں بجلی، گیس کے بعد پٹرول کا بھی سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے۔ عمران خان اچھا کرکٹر تھا مگر ان میں حکمرانی کی صلاحیت نہیں ہے، سانحہ پشاور سے دھرنا ختم ہوا، مرکز اور صوبے میں بیٹھے حکمران صرف بڑھکیں مارتے ہیں، بحران حل کرنے کی عقل نہیں رکھتے۔ ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب و سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذوالفقار کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک آئے روز سنگین بحرانوں کا شکار ہو رہا ہے، آج پٹرول کا بحران ہے، آئندہ دنوں میں گیس اور بجلی کا بحران شدید تر ہوسکتا ہے، حکمران کہتے ہیں کہ پٹرول کی تیس فیصد سے زیادہ کھپت سے بحران پیدا ہوا ہے۔ عوام پوچھتے ہیں کہ باقی ستر فیصد پٹرول کہاں گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ متحدہ مسلم لیگ کا حامی ہوں، آج پاکستان پیپلزپارٹی متحد ہے لیکن مسلم لیگ دھڑے بندی کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 434355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش