0
Tuesday 27 Jan 2015 19:21

لاہور، گستاخانہ خاکوں کے خلاف سنی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور، گستاخانہ خاکوں کے خلاف سنی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک سینکڑوں افراد نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکا غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے، گستاخ رسول کی ایک سزا، سر تن سے جدا، سر تن سے جدا، جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے مرکزی رہنما مولانا شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر فرانس کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرے اور گستاخ رسول کی حوالگی کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اقسام میں ایک قسم یہ بھی ہے کہ کسی کے جذبات مجروح کئے جائیں اور فرانسیسی جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کر کے دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں ملین مارچ کا اعلان کرے اور دنیا بھر سے عاشقان رسول کو شرکت کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا او آئی سی کا فوری اجلاس طلب کیا جائے اور تمام مسلم ممالک جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان ہیں وہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کریں اور اجلاس میں حرمت انبیا کے حوالے سے قانون پاس کروایا جائے۔ شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عاشقان رسول کسی کو بھی شان مصطفی ﷺ میں گستاخی کی اجازت نہیں دیں گے، اس حوالے سے علما ایک وفد تشکیل دیں اور وزیراعظم پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ اقوام متحدہ میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول کی مذمت کرنے میں لیت ولعل سے کام لینے والے ہوش کے ناخن لیں۔
خبر کا کوڈ : 435452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش