0
Friday 12 Nov 2010 17:41

امریکا کو یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے چاہیں،خطے کے دیگر ممالک کا نقطہ نظر بھی مدنظر رکھنا چاہیے،قریشی

امریکا کو یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے چاہیں،خطے کے دیگر ممالک کا نقطہ نظر بھی مدنظر رکھنا چاہیے،قریشی
لاہور:اسلام ٹائمز-وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو سلامتی کونسل میں بھارتی مستقل رکنیت سے متعلق امریکی حمایت پر خاصی تشویش ہے،پاکستان بھارت کے خلاف نہیں،تاہم امریکا کے یطرفہ فیصلوں سے خطے میں استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
لاہور ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں بھارتی رکنیت ایک پیچیدہ مسئلہ ہے،بھارتی رکنیت کی حمایت سے قبل امریکا کو خطے کے دیگر ممالک کا نقطہ نظر بھی مدنظر رکھنا چاہیے تھا،ہر ملک کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے اور پاکستان کا نقطہ نظر یہ ہے کہ بھارت سے پہلے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے،اس کے بعد اس کی مستقل رکنیت پر سوچا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موقف کی حمایت اٹلی نے بھی کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کا موقف یکساں ہے اور قومی اسمبلی میں اس مسئلے پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی رکنیت سے متعلق اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خارجہ امور پر سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 43878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش