0
Friday 20 Feb 2015 22:37

عوام لوڈشیڈنگ خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیرپانی و بجلی

عوام لوڈشیڈنگ خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیرپانی و بجلی
اسلام ٹائمز۔ نگران صوبائی وزیرپانی و بجلی گلگت بلتستان عطیع اللہ اور صوبائی وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی کو محکمہ واٹراینڈ پاور کی جانب سے بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے اور ضلع گلگت میں جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر برائے واٹر اینڈ پاور عطیع اللہ اور وزیراطلاعات عنایت اللہ شمالی کو محکمہ واٹر اینڈ پاور کے حکام نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر محکمہ برقیات کے سینئر حکام غلام مرتضٰی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران ضلع گلگت میں بجلی کی ترسیل، صارفین سے بلات کی وصولی کی مد میں وصول شدہ رقم، ریکوری کے حوالے سے نظام اور میٹرز کے حوالے سے بھی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔ برقیات حکام نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت گلگت کے نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر ہے اور مزید بہتری لانے کی کوشش جاری ہے۔ بریفنگ کے دوران وزیر برائے واٹر اینڈ پاور نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی کردار ادا کرے۔ برقی آلات کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ ایسے دکاندار جو بھاری برقی آلات فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غیرقانونی کنکشنز کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس موقع پر 18 میگاواٹ نلتر کی مرمت اور اصلاحات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی نے کہا کہ گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے۔ نگران حکومت ہر شعبے کی بہتری کے لئے اقدامات کرے گی۔ سرکاری آفیسران اور جملہ سٹاف جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیدیں۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ جہاں کہیں بھی اصلاحات کی ضرورت ہو نگران حکومت صف اول کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے بھی اہمیت کاحامل خطہ، اسکی آبیاری کیلئے ہمیں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ من حیث القوم ہمیں سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے کمرکسنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 441783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش