0
Monday 23 Feb 2015 18:33

سکیورٹی خدشات، کراچی میں میٹرک امتحانات کے لیے 3 بڑے مراکز بنانے پر غور

سکیورٹی خدشات، کراچی میں میٹرک امتحانات کے لیے 3 بڑے مراکز بنانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سکیورٹی خدشات کے باعث میٹرک امتحانات کے لیے مراکز کی تعداد کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ میٹرک بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار طلباء و طالبات کی سکیورٹی کے لیے امتحانی مراکز کی تعداد کم کی جارہی ہے۔ گذشتہ سال امتحانات کے لیے 290 مراکز قائم کیے گئے تھے جبکہ اس میٹرک بورڈ انتظامیہ کی جانب سے مراکز کی تعداد کم کرکے 150 کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ میٹرک بورڈ انتظامیہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 3 بڑے مراکز بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلی بار میٹرک امتحانات کے لیے جامعہ این ای ڈی، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 442478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش