0
Saturday 28 Feb 2015 10:37

ترکی میں شامی باغیوں کی ٹریننگ کا آغاز اس ماہ ہو جائے گا، امریکا

ترکی میں شامی باغیوں کی ٹریننگ کا آغاز اس ماہ ہو جائے گا، امریکا
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کہا ہے کہ ترکی میں شامی باغیوں کی تربیت دو سے چار ہفتوں میں شروع کردی جائے گی۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی کا کہنا تھا کہ ترکی سے گزشتہ ہفتے طے ہونے والے معاہدے کے بعد شام میں لڑنے والے اعتدال پسند باغیوں کی تربیت کا آغاز دو سے چار ہفتوں کے دوران کر دیا جائے گا۔ جان کربی کے مطابق یہ تربیت ترکی کے علاوہ سعودی عرب اور قطر میں بھی فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں 1500 شامی باغیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جن میں سے ابتدائی طور پر 100 افراد کی تربیت کا جلد آغاز کردیا جائے گا، جان کربی کا کہنا ہے کہ ہر ٹریننگ سیشن میں دو سو سے تین سو جنگجو شامل ہوں گے اور ہمارا منصوبہ ہے کہ سال کے اختتام تک 5 ہزار افراد کو تربیت فراہم کردی جائے۔ پنٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ ٹریننگ کے سلسلے میں ایک ہزار امریکی فوجی خطے میں روانہ کیے جارہے ہیں جبکہ 100 امریکی اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا کہ باغیوں کو ابتدائی طور پر داعش کے خلاف لڑنے کے لیے تربیت فراہم کی جارہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو بشار الاسد کی حکومت کے خلاف بھی انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 443819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش