0
Sunday 1 Mar 2015 03:17

ڈی آئی خان، بین الاصوبائی ڈکیتوں کا چاررکنی گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈی آئی خان، بین الاصوبائی ڈکیتوں کا چاررکنی گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ ایف آر درازندہ سے پولیٹیکل انتظامیہ نے بین الاصوبائی ڈکیتوں کا چار رکنی گروہ گرفتار کرکے ڈی آئی خان جیل میں بھیج دیا ہے۔ ایف آر درازندہ سے گزرنے والی بین الالصوبائی روڈ پر کوئٹہ اور پشاور جانیوالی ٹرانسپورٹ کو نامعلوم افراد راستے میں روک لیتے تھے اور اسلحہ کی نوک پر ان کو لوٹ لیتے تھے۔ پولیٹیکل انتظامیہ ایف آر درازندہ نے آنیوالی مسلسل شکایات پر اس روڈ پر مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کیں۔ کوئٹہ سے پشاور جانیوالی سدا بہار کوچ کو چار نامعلوم افراد کی جانب سے لوٹنے کی شکایت پر پولیٹیکل انتظامیہ نے سرچ آپریشن کیا اور موقع پر سفید کار نمبر 324 میں سوار چار افراد گرفتار کئے۔ تلاشی کے دوران ان سے ایک کلاشنکوف، ایک پسٹل، موبائل فون اور مسافروں سے لوٹی جانیوالی نقدی بھی برآمد ہوئی۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے ایف آر درازندہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد حیات خان، شفیق خان، عمائے اور کار کا ڈرائیور ضیاء الدین جس کا تعلق میانوالی سے ہے، کو چالیس ایف سی آر کے تحت سنٹرل جیل ڈیرہ منتقل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 444121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش