0
Wednesday 4 Mar 2015 19:23

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو الیکشن میں عبرتناک شکست دینگے، حشمت اللہ

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو الیکشن میں عبرتناک شکست دینگے، حشمت اللہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے کنوئنر حشمت اللہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے بات چیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے چل رہی ہے اور اس حوالے سے پارٹی کی طرف سے بعض پارٹی رہنماوں کو ذمہ دار ی دی گئی ہے جو مختلف پارٹیوں کے رہنماں کے ساتھ رابطے میں ہیں مگر حتمی فیصلہ قبل از وقت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو انتخابات میں عبرتناک شکست دی جائیگی۔ یہ با ت انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفگتو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے پچاس سالوں میں وسائل سے مالا مال خطے میں عوام کو خوشحالی دینے کی بجائے بلب کی روشنی سے بھی محروم کر دیا۔ سابق حکومتوں کی نا اہلی کے باعث آج گلگت بلتستان کے غریب عوام 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھگت رہے ہیں جو عوام کے ساتھ سابق حکمرانوں کی طرف سے ظلم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کو چاہے تھا کہ یہاں کے آبی وسائل سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے مختلف ڈیمز تعمیر کرتے اور پورے ملک کو توانائی بحران سے نکال لیتے مگر یہاں صورتحال اتنا خراب ہے کہ عوام موبائل چارج کرنے سے بھی قاصر ہیں جو سابق حکمرانوں کیلئے شرمناک بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن عام انتخابات کے ساتھ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا بھی انعقاد یقینی بنائے تاکہ عوام کے مسائل نچلے سطح پر ہی حل ہو سکے۔ تحریک انصاف اختیارات کو نچلے سطح تک منتقل کرنا چاہتی ہے جس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگی اور غریب اور متواسط طبقے کے لوگ سیاسی عمل میں شامل ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 444895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش