0
Wednesday 4 Mar 2015 19:10

ضلع گنگچھے میں سکیورٹی صورتحال تسلی بخش ہے، میر طفیل احمد

ضلع گنگچھے میں سکیورٹی صورتحال تسلی بخش ہے، میر طفیل احمد
اسلام ٹائمز۔ ایس پی ضلع گنگچھے میر طفیل احمد نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ضلع کے مختلف راستوں پر پولیس فورس ناکے لگا کر ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ شہر کے اندر غیرمقامی شخص کی مکمل تلاشی اور معلومات لینے کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بھی ضرورت کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ہر سکول میں پولیس فورس تعینات کرنا ممکن نہیں ہے اس کے علاوہ سکول انتظامیہ اپنے وسائل کے مطابق سکیورٹی انتظامات کریں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ ضلع کے اکثر سکولوں کے چار دیواری ہی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت سکولوں میں سکیورٹی کے حوالے سے ہیڈکوارٹر کے پرائیوٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس طلب کرنے کا مقصد سکولوں میں سکیورٹی کے لئے تجویز لینا ہے اور یہ بھی دیکھنا ہے کہ ہم سکول انتظامیہ خود اپنے طور پر کیا انتظامات کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تعاون کریں۔ جب تک معاشرے کے ہر فرد تعاون نہیں کریں گے صرف پولیس فورس کچھ نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 444890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش