0
Thursday 5 Mar 2015 20:52

نماز جمعہ کا ایک ہی وقت مقرر کرنا اور بازار بند رکھنا خوش آئند ہو گا، علمائے کرام

نماز جمعہ کا ایک ہی وقت مقرر کرنا اور بازار بند رکھنا خوش آئند ہو گا، علمائے کرام
اسلام ٹائمز۔ اسلامی دنیا کے، ترکی، سعودی عرب جیسے دوسرے ممالک کیطرح پاکستان میں بھی نماز جمعہ کے اوقات کو ایک کرنے کی تجویز زیر بحث ہے۔ اس تجویز کے متعلق بات کرتے ہوئے سرگودہا کے علما کرام نے کہا ہے کہ نماز جمعہ کا ایک ہی وقت مقرر کرنا اور بازار بند رکھنا خوش آئند ہو گا۔ مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام  میں سے مولانا اکبر علی ساقی نے کہا کہ جمعہ کا خصوصی وقت متعین ہونے سے پورے ملک کے افراد مساجد میں حاضر ہو سکیں گے، مولانا ریاست علی فیروزی اور قاری احمد علی ندیم نے کہا کہ اوقات جمعہ کا وقت یکساں رکھنے کے فیصلہ کی تمام علمائے کرام کو تائید کرنی چاہئے، سرکاری دفاتر میں وقفہ جمعہ اور وقفہ نماز سے عوام میں دین سے رغبت اور اسلام سے وابستگی کے جذبے مزید بڑھ جائیں گے۔ ڈاکٹر سید فیض الرحمن شاہ اور محمد وقاص نے اپنی تائید و حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسلک منافرت اور باہمی انتشار کا حامی نہیں۔ مولانا عبداﷲ سلیم نے کہا کہ اب تمام مسالک آپس میں محبت و ہمدردی کو فروغ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 445138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش