0
Friday 6 Mar 2015 00:38

سندھ سے سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کی کامیابی پر الطاف حسین کی آصف زرداری کو مبارکباد

سندھ سے سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کی کامیابی پر الطاف حسین کی آصف زرداری کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور دونوں جماعتوں کے نومنتخب سینیٹرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی جانب سے جس طرح یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا، وہ صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ فروغ پائے گی، اور سندھ کے عوام کے بنیادی مسائل بلاامتیاز و تفریق حل کرنے کیلئے مدد ملے گی۔ الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے نومنتخب ارکان سینیٹ ایوان بالا میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی، جمہوریت کے فروغ اور قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 445199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش