0
Saturday 4 Apr 2015 14:55

ذوالفقار بھٹو کی برسی آج منائی جا رہی ہے، گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ منسوخ

ذوالفقار بھٹو کی برسی آج منائی جا رہی ہے، گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ منسوخ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی آج منائی جا رہی ہے، لیکن اس حوالے سے گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ صوبہ سندھ میں آج عام تعطیل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلی ہاؤس سندھ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی کے موقع پر آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی، جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے کارکنان پہنچ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ لاڑکانہ پہنچ گئے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات وقار مہدی کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور موسم کی خرابی کے باعث گڑھی خدا بخش میں ہونے والا مرکزی جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ برسی کی تقریبات محدود پیمانے پر نوڈیرو ہاؤس میں ہونگی، جس سے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ، سکھر، بے نظیرآباد اور دادو کے کارکن برسی کی تقریبات میں شرکت ہیں، جبکہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن کے رہنماؤں کو قافلے گڑھی خدا بخش نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 451911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش