0
Saturday 25 Apr 2015 23:23

الطاف حسین کا الگ صوبے کا مطالبہ سندھ کی 5 ہزار سالہ تہذیب اور ثقافت پر وار ہے، ایاز پلیجو

الطاف حسین کا الگ صوبے کا مطالبہ سندھ کی 5 ہزار سالہ تہذیب اور ثقافت پر وار ہے، ایاز پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے الطاف حسین کا الگ صوبے کا مطالبہ سندھ کی 5 ہزار سالہ تہذیب اور ثقافت پر وار ہے، جب بھی ایم کیو ایم کو اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا پیش آتا ہے، تو ایم کیو ایم الگ صوبے کی بات کرکے اصل حقیقت سے بچنے کی کوشش کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کراچی میں جب بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہوتا ہے، تو سب سے پہلے ایم کیو ایم شور مچاتی ہے، اور دہشتگردوں کو سپورٹ فراہم کرکے قانون کی گرفت سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کی عوام کسی بھی صورت میں سندھ کو توڑ کر الگ صوبہ بنانے کی بات بھی برداشت نہیں کرے گی، جو سندھ کو توڑنے کی بات کرکے سندھی اور اردو بولنے والے بھائیوں کے بیچ میں نفرت کی سیاست کرتا ہے، ان کو سندھ کی عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
خبر کا کوڈ : 456526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش