0
Saturday 2 May 2015 10:02

وادی تیراہ میں بمباری، 12دہشتگرد ہلاک

وادی تیراہ میں بمباری، 12دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی وادی تیرا ہ میں سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12دہشت گرد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔ بمباری سے دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 12دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ بمباری سے دہشت گردوں کے 2ٹھکانے بھی تباہ کر دیےگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 457760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش