0
Monday 11 May 2015 22:07

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی کے قریب ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی کے قریب ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے قریب ائیر ڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ کیا، اور ایف ایم 90 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم سے فائرنگ کا بھی مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے قریب ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ کرکے ایف ایم 90 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم سے فائرنگ کا مشاہدہ کیا، جبکہ جنرل راحیل شریف نے نئے سسٹم کے معیار کی بھی تعریف کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف ایم 90 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کو حال ہی میں فوج میں شامل کیا گیا ہے، ایف ایم 90 کروز میزائل سمیت بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، جبکہ سستم سے ڈرونز اور گائیڈڈ میزائل کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف ایم 90 ایئر ڈیفنس سسٹم کے تجربے کے ساتھ ہی نئے میزائل دفاعی سسٹم کی تربیت مکمل ہوگئی، اور نئے دفاعی سسٹم سے پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 460026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش