0
Monday 6 Dec 2010 16:08

مہمند ایجنسی،پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں یکے بعد دیگر دو دھماکے،50 افراد جاں بحق،120 سے زائد زخمی

مہمند ایجنسی،پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں یکے بعد دیگر دو دھماکے،50 افراد جاں بحق،120 سے زائد زخمی
 غلنئی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں واقع پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں یکے بعد دیگر دو دھماکوں میں پچاس افراد جاں بحق اور ایک سو بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔واقعہ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر میں اس وقت دھماکہ ہوا جب پولیٹیکل ایجنٹ اور قبائلی عمائدین کا جرگہ ہو رہا تھا کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،جس کے بعد ایک اور دھماکہ ہوا،جس کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا اور زخمیوں کو مقامی اسپتال سمیت پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے،سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے جہاں میڈیا کے نمائندگان کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
آج نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں دھماکے سے تیس افراد جاں بحق اور پینتیس سے زائد زخمی ہو گئے۔آج نیوز کے مطابق دھماکہ مہمند ایجنسی کی تحصیل غلنئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں ہوا۔دھماکے میں تیس افراد جاں بحق اور پینتیس سے زائد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زخمیوں کو غلنئی،شبقدر اور پشاور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں تین پولیٹیکل محرر اور دو قبائلی عمائدین اور دیگر افراد شامل ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکے میں چالیس افراد جاں بحق اور ستر زخمی ہو گئے۔زخمی اہلکار نے بیان دیا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔
جنگ نیوز کے مطابق کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل غلنئی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے قریب دو دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 40ہو گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔اسپتال ذرائع نے 40ہلاکتوں ک تصدیق کر دی ہے جبکہ 60سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں 20کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیٹکل حکام کے مطابق حملے سے قبل ہی حملہ آور کو قابو کر لیا گیا تھا،تاہم اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،جس کے بعد دوسرا دھماکا ہوا۔تحصیل دار مہمند ایجنسی شمس السلام کے مطابق دھماکے مہمند ایجنسی کی تحصیل غلنئی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر ہوئے ہیں۔ شمس السلام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد تحصیل خوازئی سے آئے ہوئے تھے اور امن کمیٹی کے ارکان کے علاوہ دیگر افراد بھی موقع پر موجود تھے۔دھماکے کے وقت پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔مقامی رضاکار زخمیوں کو پشاور منتقل کر رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 46080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش