0
Tuesday 7 Dec 2010 14:29

کراچی،منگھو پیر میں طالبان کا نیٹ ورک پکڑا گیا،400 افراد زیرحراست

کراچی،منگھو پیر میں طالبان کا نیٹ ورک پکڑا گیا،400 افراد زیرحراست
 کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیرکی کنواری کالونی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جبکہ حراست میں لئے گئے400 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھوپیر کی آبادی کنواری کا لونی کا محاصرہ کر رکھا ہے،جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران تقریبا ًچار سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر چار مقامات پر جمع کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔جہاں پہلے سے زیر حراست ملزمان سے ان کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق9 ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل کنواری کالونی میں رینجرز کے آپریشن دوران کالعدم تحریک طالبان کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔علاقے میں تحریک کا دفتر بھی قائم کیا گیا تھا۔شمالی وزیرستان سے آئے ہوئے کئی افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے دو اہم کمانڈرز سمیت سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔منگھو پیر کے علاقے کواری کالونی میں گرفتار افراد کو چار مقامات پر رکھا گیا ہے جن سے رینجرز اور پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے۔بعض افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے۔گرفتار کمانڈرز کی شناخت صدیق محسود اور راحیل محسود کے نام سے ہوئی ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انہیں گھروں سے نکالا گیا اور کام پر نہیں جانے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل گرفتار کئے گئے زین العابدین نامی شخص کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کیلئے پولیس اور رینجرز نے منگھو پیر میں آپریشن کیا۔   

خبر کا کوڈ : 46130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش