0
Friday 3 Dec 2010 20:19

لاہور،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،کالعدم تحریک طالبان کے پانچ دہشت گرد گرفتار

لاہور،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،کالعدم تحریک طالبان کے پانچ دہشت گرد گرفتار
لاہور:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی سی پی او محمد اسلم ترین نے کہا ہے کہ محرم الحرام پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شاہدرہ سے گرفتار دہشت گردوں نے وزیرستان میں تربیت حاصل کی،جن کے قبضے سے چار خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتار بڑی کامیابی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کربلا گامے شاہ اور دیگر دھماکوں کے ملزمان ضرور پکڑے جائیں گے۔
آج نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس نے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے چار خودکش جیکٹس،مارٹر گولے،دستی بم،ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔یہ دعویٰ سی سی پی او لاہور نے نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد ریسکیو ون فائیو کی بلڈنگ پر حملہ سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔انہیں جیاموسیٰ شاہدرہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے گروپ التوحیدو الجہاد سے ہے۔ 
گرفتار دہشت گردوں میں سرفراز احمد،شبیر احمد عرف حافظ صاحب،عمر حیات عرف قاری اسماعیل،حافظ محمود عرف ابوقاسم اور عابد اکرم عرف ملک طوفان شامل ہیں۔ان کے قبضے سے چار خودکش جیکٹس،آٹھ مارٹر گولے،دستی بم،ڈیٹو نیٹر،فیوز،ڈیٹو نیٹرکارڈ اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس شامل ہیں۔سی سی پی او اسلم ترین خان نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں نے دتہ خیل وزیرستان کے مرکز سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔دوران تفتیش،مبینہ دہشت گردوں نے بتایا کہ وہ ہر قسم کے مہلک ہتھیار چلانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 45808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش