0
Tuesday 19 May 2015 20:55

تحریک اسلامی کی کارکرگی گلگت بلتستان میں سب سے اچھی ہے، شیخ انصاری

تحریک اسلامی کی کارکرگی گلگت بلتستان میں سب سے اچھی ہے، شیخ انصاری
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے بزرگ عالم دین شیخ غلام محمد انصاری نے کہا ہے کہ سید عباس رضوی پرہیزگاری اور تقویٰ میں سب سے اچھا انسان ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی بہت اچھا کردار ادا کرنے والی شخصیت ہے، وہ اس سال میدان ضرور مارے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سید عباس ایک پروقار اور اچھی شخصیت ہے جس کی مثال پورے حلقے میں نہیں ملتی حلقہ 2 اسکردو میں اسلامی تحریک کلین سویپ کر کے اس بات کا منہ توڑ جواب دے گی کہ علاقے میں کس پارٹی کو مقبولیت حاصل ہے۔ اسکردو میں جتنے ترقیاتی کام اسلامی تحریک نے کیا ہے اتنے کام اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں نے بھی نہیں کیا اور کوئی پارٹی سوچ بھی نہیں سکتی، عوام کو اسلام کے واسطے دینے والی پارٹیوں سے عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارٹی کے علاوہ سید عباس رضوی کے حامی ہیں کیونکہ آج کے اس دور میں سید عباس جیسے ایماندار امیدوار نہیں ملتے اور ایمانداری ہی انسان کی سب سے بڑی ہتھیار ہوتی ہے لوگ جھوٹے خود غرض نمائندوں سے تنگ آچکے ہیں۔ سید عباس رضوی سے نہ صرف حلقہ دو کے عوام متاثر ہیں بلکہ بلتستان بھر میں آپ کی ایمانداری کی مثالیں دی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 461866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش