0
Thursday 21 May 2015 12:31

حکمرانوں کے متعصبانہ رویے سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، سراج الحق

حکمرانوں کے متعصبانہ رویے سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد صوبوں کے حقوق غصب کر رہا ہے، وزیراعظم خود کو پنجاب تک محدود نہ کریں، وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، حکمرانوں کے متعصبانہ رویے سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے اور عوام مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں، حکمرانوں کو تعصب اور نفرت کی عینک اتار کر تمام صوبوں کو برابر کے حقوق دینا ہوں گے، اسلام آباد والے قومی خزانے پر سانپ بنے بیٹھے ہیں، خیبر پختونخوا سمیت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ بن چکا ہے، جس کی وجہ سے صنعتیں اور کارخانے بند ہیں، لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں اور ان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، خواتین 30 مئی کو بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیں اور ترازو پر مہر لگاکر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے امیر جماعت اسلامی کے پی کے پروفیسر محمد ابراہیم خان، شبیر احمد خان، حاجی نور الاسلام، آصف لقمان قاضی اور معراج الدین خان نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 462233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش