0
Saturday 23 May 2015 23:55

بلوچستان کے سابق رئیسانی اور خیبر پختونخوا کے موجودہ رئیسانی میں کوئی فرق نہیں، علامہ سبطین الحسینی

بلوچستان کے سابق رئیسانی اور خیبر پختونخوا کے موجودہ رئیسانی میں کوئی فرق نہیں، علامہ سبطین الحسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے سابق رئیسانی اور خیبر پختونخوا کے موجودہ رئیسانی میں کوئی فرق نہیں، ہم حیات آباد میں قتل کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر احمد جان کے فرزند کی نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں تبدیلی یہی ہے کہ دہشتگردوں کو کھلی چھٹی ہے، کسی ایک وعدہ پر عمل نہیں کیا جاتا، خود وزیراعلٰی کہتے ہیں کہ میرے آرڈر پر عمل نہیں ہوتا، تحریک انصاف کی حکومت ملتِ تشیع کے جائز حقوق کی پاسداری میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ہماری قتل گاہ بنا ہوا ہے اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی مسائل جوں کے توں ہیں، پشاور میں اتنی شہادتوں کے باوجود آج تک کسی ایک قاتل کو نہ پکڑا گیا اور نہ ہی کسی کو سزا ہوئی، جو کہ نہایت شرمناک ہے، البتہ دشمن قوم اور دشمنانِ دین و دیس کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ہم ہر صورت میں اپنے عقیدے سے محبت اور وطن سے دوستی کا عہد نبھاتے رہیںگے۔
خبر کا کوڈ : 462607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش