0
Saturday 23 May 2015 20:55

اسلام فوبیا، ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی

اسلام فوبیا، ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کے نفاذ کے لئے پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہالینڈ کی کابینہ کی جانب سے منظور کئے جانے والے مجوزہ قانون کے تحت ملک میں عوامی ٹرانسپورٹ، اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں چہرہ ڈھانپنے پر پابندی ہو گی اور اس میں نقاب کے علاوہ سکیئنگ کے لیے پہننے جانے والے ماسک اور ہیلمٹ بھی شامل ہوں گے، تاہم قانون کے نفاذ کے لیے ملک کی پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے۔ کابینہ کی جانب سے قانون کی منظوری کے بعد ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رووٹ نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ ہالینڈ میں ہر کسی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی اجازت ہے۔ یہ آزادی صرف اس صورتحال میں محدود ہو گی جب لوگوں کا ایک دوسرے کو دیکھنا ضروری ہو۔ واضح رہے کہ ماضی میں ہالینڈ کی حکومت کی جانب سے برقع پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کو ملک کے آئین میں مذہبی آزادی کی شقوں سے متصادم قرار دیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 462646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش