0
Tuesday 26 May 2015 14:30

گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلاکر محرومیوں کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی

گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلاکر محرومیوں کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،  ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی غیور عوام نے ناصر ملت کا تاریخی استقبال کرکے الیکشن سے پہلے ہی ایم ڈبلیو ایم کے حق میں ریفرنڈم کر دیا۔ میڈیا اور آگاہی کے اس دور میں مفاد پرست اور بے حس سیاست دان اس عوامی مینڈیٹ کو نہیں چرا سکتے۔ وہ سیاست دان جو اپنی سیاسی ضرورت کے وقت عوام کے دروازے پر نہیں جاسکتے، وہ کل الیکشن کے بعد عوام کی ضروریات کیا پوری کریں گے۔ یہ خطہ محبان اہلبیت ؑ کا خطہ ہے اور ان کے حقوق کا دفاع بھی محبان اہلبیت ؑ ہی کریں گے۔ عوام کی مشکلات اور محرومیوں کا خاتمہ ہماری اولین اولیت ہے۔ اسی لئے تو مجلس وحدت مسلمین کی پہلے درجے کی قیادت شہر شہر اور دور دراز دیہاتوں میں عوام کے مسائل سننے جا رہی ہے۔ دوسری سیاسی پارٹیاں اپنے دسویں اور بیسویں درجے کی قیادتوں کو بھیج کر جیتنے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ خطہ اور اس خطے کے مسائل ان سیاسی پارٹیوں کے لئے دسواں اور بیسواں درجہ بھی نہیں رکھتے، اسی لئے وہ ہمیشہ سے اس خطے کی عوام کو آئینی حقوق سے محروم کرتے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 463228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش