0
Monday 1 Jun 2015 11:24

امریکی پولیس نے تشدد اور فائرنگ سے 5 ماہ میں 385 افراد مار ڈالے

امریکی پولیس نے تشدد اور فائرنگ سے 5 ماہ میں 385 افراد مار ڈالے
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی پولیس نے رواں سال کے 5ماہ میں 385 افراد کو فائرنگ یاتشدد کر کے ہلاک کیا۔ اخبار کے مطابق پولیس کے تشدد سے مرنے والوں میں آدھی تعداد اقلیت سے تعلق رکھنے والوں کی ہے، دو تہائی سیاہ فام امریکی شہری بھی ان افراد میں شامل ہیں۔ پولیس کی زیادتی کا نشانہ بننے والوں کی عمریں 16 سے 83 سال کے درمیان ہیں جن میں 93 افراد ذہنی بیمار بھی تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہر روز 2 یا زائد افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اخبار نے اس خدشے کا بھی اظہار کیاکہ اصل اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، بہت سے واقعات شہریوں اور پولیس کے درمیان معمولی تکرار سے شروع ہو کر بڑے سانحوں کی شکل میں ظاہر ہوتے رہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ سال پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 16فیصد افراد ایسے تھے جو بالکل نہتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 464370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش