0
Thursday 11 Jun 2015 23:27

کوئٹہ، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 4 شہید ہوگئے

کوئٹہ، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 4 شہید ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں ایک بار پھر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ پشتون آباد میں پیش آیا، اے ایس آئی وزیر خان دو کانسٹیبلوں کے ساتھ پولیس موبائل میں معمول کے گشت پر تھے، اس دوران انہوں نے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کا پیچھا کیا، جس پر پیچھے سے دوسری موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے اے ایس آئی وزیر خان، کانسٹیبل محمود اور ظاہر اور ان کا ڈرائیور کلیم اللہ شدید زخمی ہوگئے، جو سول اسپتال منتقل کیئے جانے کے دوران دم توڑ گئے، ان کی نعشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں و کاروباری مراکز بند ہوگئے، بعد میں پولیس حکام اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ : 466179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش