0
Wednesday 24 Jun 2015 23:24

ملک دشمنوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، شرجیل میمن

ملک دشمنوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک دشمن طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر تبصرہ کررہے تھے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ حاصل ہے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر بھارت کسی پارٹی کی فنڈنگ کرتا اور تربیت دیتا رہا ہے، تو ایسے ملک دشمن سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ملک دشمن طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کہتی ہیں کہ غیر ملکی ادارے جو دعوے کرتے ہیں انہیں ثابت بھی کیا جانا چاہیے باقی جرم، جرم ہوتا ہے۔ بی بی سی کی ایم کیوایم کے بارے میں حالیہ دستاویزی فلم پر ہر شعبہ ہائے زندگی سے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 468946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش