0
Thursday 16 Dec 2010 01:25

کراچی،کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد امام بنگالی عرف معاویہ گرفتار

کراچی،کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد امام بنگالی عرف معاویہ گرفتار
کراچی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گرد امام بنگالی عرف معاویہ کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
ایس آئی یو پولیس نے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد،دو خودکش جیکٹیں،ڈیٹونیٹر،ہینڈ گرنیڈز،کلاشنکوف،ٹی ٹی پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی ہیں۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزم امام بنگالی شرٹن بم دھماکہ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ملزم کے تین ساتھی شمیم عرف شامی،شوکت سردار،اور قاسم گنجا فرار ہو گئے،جنکی تلاش جاری ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ راجہ عمر خطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ائی یو نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے،جس کے قبضے سے چودہ کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد،دو دستی بم،ایک کلاشنکوف،ایک ریپیٹر اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم امام الدین ملزم کے دیگر تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔راجہ عمر خطاب نے کہا کہ ملزم محرم الحرام کے دوران ساتھیوں کے ساتھ ملکر دہشت گردی کرنا چاہتا تھا اور ملزم امام الدین شیرٹن بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

خبر کا کوڈ : 46999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش