0
Thursday 2 Jul 2015 18:47

مینار پاکستان پر ڈرامہ کیمپ لگانے والے آج لوڈ شیڈنگ پر کیوں خاموش ہیں، رائو عارف رضوی

مینار پاکستان پر ڈرامہ کیمپ لگانے والے آج لوڈ شیڈنگ پر کیوں خاموش ہیں، رائو عارف رضوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور میڈیا کوارڈنیٹر رائو محمد عارف رضوی نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں پنجاب کے نام نہاد خادم اعلیٰ مینار پاکستان پر لوڈ شیڈنگ کو وفاقی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے جو احتجاجی کیمپ کا ڈرامہ رچاتے تھے وہ ڈرامہ اب کہاں ہے۔ وہ آج پورے پاکستان میں بے تحاشا لوڈشیڈنگ پر کیوں خاموش ہیں۔ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ اس وقت مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لوڈ شیڈنگ کے خلاف نہیں بلکہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ہوتا تھا تا کہ عوام کو پتا چلے کہ ہمارے صوبے کا نام نہاد خادم اعلیٰ عوام کے غم میں نڈھال ہے۔ اگر ان کے دل میں واقع عوام کا درد ہے تو پھر وفاق اور صوبے میں حکمرانی کرنے والوں کو عوام کیلئے ریلیف مہیا کرنا چاہیے تھا۔ میڈیا آفس میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے رائو محمد عارف رضوی نے کہا کہ پنجاب اور وفاق پر حکمرانی کرنے والا خاندان غریبوں کا قاتل اور کرپشن کا بادشاہ ہے۔ یہ اپنی اور سابقہ حکمرانوں کی کرپشن چھپانے کیلئے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔ ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، اگر یہ عوامی مسائل حل کرنے میں مخلص ہوتے تو میٹرو جیسی عیاشیوں پر اربوں روپے لگانے کی بجائے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے، تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے پر لگاتے۔ وفد میں رانا نعیم، طاہر زمان، محمد نثار، بہادر رعلی خان، محمد رمضان سعیدی اور دیگر شامل تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 471038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش