0
Thursday 2 Jul 2015 22:34

پاکستانی ہیکرز نے بھارت کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی

پاکستانی ہیکرز نے بھارت کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک روز قبل افتتاح کی جانے والی چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کرکے اس کے ٹائٹل پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا۔

پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو ہیک کر کے اس کے ہوم پیچ کو بدل کر اس پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا، جب کہ اس کے نیچے ایک پیغام بھی درج کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سائٹ ہیک کرنے کا مقصد کوئی نقصان پہنچانا نہیں بلکہ کچھ کمزور فائلز کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے جب کہ ویب سائٹ کو کسی فن کی خاطر نہیں بلکہ کسی مقصد کے تحت ہیک کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی ٹی ماہرین نے این آئی ٹی کی ویب سائٹ کو چند گھنٹے کی کوششوں کے بعد درست کرکے اسے دوبارہ کھول دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو فیصل افضل آف پاکستان نامی ہیکرز نے ہیک کیا۔
خبر کا کوڈ : 471136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش