0
Sunday 5 Jul 2015 06:53

مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سری نگر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور مقبوضہ وادی میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیے۔ جس کے بعد قابض فوج پر امن مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور وحشیانہ تشدد اور لاٹھی چارج کرکے درجنوں کشمیریوں کو زخمی کر دیا۔ دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے صدر کوٹ میں سحری کے وقت گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ جس پر کشمیریوں نے صبح سڑکوں پر شدید احتجاج کیا۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں کشمیر میں ہندوستان کے خلاف عوامی سطح پر بھی بڑے پیمانے پر احتجاج سامنے آ رہا ہے اور مظاہروں کے دوران پاکستان کے پرچم لہرانا معمول بن گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 471538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش