0
Sunday 5 Jul 2015 21:32

ہندوستان نے اسرائیل کے خلاف ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

ہندوستان نے اسرائیل کے خلاف ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے اسرائیل کے تئیں اپنی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے جنیوا میں اس کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) میں آئی ایک قرارداد پر ہوئی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس قرارداد میں یو این ایچ آر سی کی ایک رپورٹ کی خیر مقدم کیا گیا تھا، جس میں گزشتہ برس غزہ میں ہوئی لڑائی کے دوران مبینہ طور پر جنگی جرائم کے ثبوت پائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ کل 41 ملکوں نے اس قرار داد کے حق میں ووٹنگ کی جبکہ امریکہ نے اس کی مخالفت کی۔ ہندوستان کے علاوہ چار دیگر ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ وزارت خارجہ نے بہرحال اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس کی سفارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ فلسطین کے تئیں ہندوستان کی طویل عرصے سے جاری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ جہاں تک اس قرارداد کا سوال ہے تو اس میں بین الاقوامی جرائم سے متعلق کورٹ (آئی سی سی) کا معاملہ تھا۔ ہندوستان اس سمجھوتے میں شامل نہیں تھا، جس کے تحت آئی سی سی کی تشکیل کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی شام اور شمالی کوریا کے بارے میں یو این آئی آر سی کی قراردادوں میں جب آئی سی سی کا ذکر آیا تھا تو ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ اس بار بھی اس نے اسی پالیسی کو اپنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 471549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش