0
Wednesday 8 Jul 2015 22:34

عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ہر صورت میں پورا کیا جا ئے گا، بی جے پی

عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ہر صورت میں پورا کیا جا ئے گا، بی جے پی
اسلام ٹائمز۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ ریاستی عوام کے ساتھ کئے گئے واعدوں کو ہر صورت میں پورا کیا جائے گا۔ راجہ سبھا قومی نائب صدر اور جموں و کشمیر امورات کے ذمہ دار شری اویناش رائے کھنہ نے سرینگر میں پارٹی ورکروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ریاست جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے وعدہ بند ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی اور تعمیر کے لئے جو وعدے کے گئے ہیں نریندر مودی کی سربراہی والی سرکار ان وعدوں کو ہر صورت میں پورا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو سیاحتی طور پر ایک منفرد مقام حاصل ہے اور نریندر مودی کا نظریہ بلکل واضع ہے کہ ریاست کے سیاحتی ڈھانچے کو مزید وسعت دینے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائے گے اور ریاست کو ایک ٹورسٹ ہب بنایا جائے گا تاکہ یہاں کے بے روزگار نوجوان، ٹیکسی ڈریور یہاں کا ہوٹل مالک اس صنت سے مستفید ہو کر ریاست کی تعمیر اور ترقی میں ایک اہم رول ادا کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کا کشمیر کی معیشت میں ایک اہم منفرد اور کلیدی رول ہے برسوں سے چلی آرہی شری امرناتھ یاترا یہاں کے گھوڈے والوں کی معاشی حالات سدھار نے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ یہاں کے بزنس کلاس کے ساتھ ساتھ سماج سے تعلق رکھنے والوں جو کہ معاشی اعتبار سے کمزور ہے کی زندگیوں میں امرناتھ یاترا کا ایک نہایت ہی اہم رول ہے۔ پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ یاترا کے دوران شردھالوں کو سہولیت پہچنانے کے لئے رضا کارانہ طور پر آگے آئے تاکہ زیادہ ا سے زیادہ یاتری کشمیر آئے یہاں کی اقتصادات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 472415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش