0
Tuesday 14 Jul 2015 16:55

کارگل ایڈونچر اور 1999ء کا شب خون نہ ہوتا تو آج کشمیر کا مسئلہ حل ہوچکا ہوتا، بلال اعجاز شفیع

کارگل ایڈونچر اور 1999ء کا شب خون نہ ہوتا تو آج کشمیر کا مسئلہ حل ہوچکا ہوتا، بلال اعجاز شفیع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ کارگل ایڈونچر اور 1999ء کا شب خون نہ ہوتا تو آج کشمیر کا مسئلہ حل ہوچکا ہوتا، پاکستان کا کشمیر کے لئے مؤقف ذرہ برابر تبدیل نہیں ہوا، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی دور اندیش قیادت میں کشمیر کا مسئلہ کشمیری بھائیوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا،پاکستان توانائی کے بحران پر بھی قابو پائے گا اور ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات کا فریضہ بھی ہمارے قائد کی رہنمائی میں پورا کیا جائے گا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام ی کی خدمت اور ملکی مسائل کے حل کی کوششوں سے ڈی ٹریک نہیں کیا جا سکتا، پنجاب میں انقلابی تبدیلیوں کے بعد پاکستانی عوام جان چکے ہیں کہ اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کے تابناک مستقبل کی ضمانت صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکمرانی میں ہے، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اٹھارہ کروڑ پاکستانی دنیا کی مضبوط م قوم کے طور پر ابھر رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع کے صاحبزادے بلال اعجاز شفیع نے مجاہد اول عبد القیوم خان انتقال کو کشمیر اور پاکستان کے لئے عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجاہد اول کی تحریک آزادی کشمیر ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی، پاکستان مسلم لیگ (ن) ہر گذرتے دن کے ساتھ عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار انتخابی کارکردگی پر گورنر بلتستان برجیس طاہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) میں مرحوم میاں اعجاز شفیع جیسے مخلص اور وفادار کارکنوں کے ساتھی موجود ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابیاں کا سلسلہ انشا اللہ جاری رہے گا، گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کو ان کے صاحبزادے سردار شمعون خان عباسی کی ضلع کونسل ایبٹ آباد کے انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور ملک کے ساتھ لازوال محبت کے سبب پاکستان کی سب مقبول جماعت بن چکی ہے آئندہ انتخابات کے بعدپاکستان کے چاروں صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرائے اعلی اور گورنر ہونگے اور ملک کے بلدیاتی اداروں میں بھی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے جانثار عوامی خدمت کے فرائض انجام دے رہے ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 473766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش