0
Thursday 16 Jul 2015 17:30

ڈی آئی خان، بند کورائی کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، 34 افراد گرفتار

ڈی آئی خان، بند کورائی کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، 34 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بند کورائی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 34 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے بند کورائی میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 34 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان قبضے سے کلاشنکوفیں، بندوقیں، پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلئے۔ اس کے علاوہ میں تعلیمی اداروں کی چیکنگ کے دوران ناقص سیکورٹی پر بارہ تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ پندرہ ہوٹلز و سراؤں، 47 دینی مدارس، 61 مکانات جبکہ 62 حساس مقامات کی خصوصی چیکنگ بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 474278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش