0
Saturday 25 Jul 2015 00:30

گلگت بلتستان کے 3 نئے اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

گلگت بلتستان کے 3 نئے اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے تین نئے اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے تین نئے اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جن نئے اضلاع کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے ان میں کھرمنگ، شگر اور ہنزہ نگر شامل ہیں۔ ان تین نئے اضلاع کو ملا کر گلگت بلتستان میں دس اضلاع بن گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں پہلے سات اضلاع تھے ان میں گلگت، ہنزہ نگر، دیامر، غذر، استور، اسکردو، گانچھے شامل تھے، اب ہنزہ اور نگر کو الگ الگ ضلع کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ اسکردو ضلع کے سب ڈویژن شگر اور کھرمنگ کو بھی الگ سے ضلع کا درجہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شگر اور کھرمنگ کو سابق پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے باقاعدہ ضلع کا اعلان کرکے تقریبات بھی منعقد کیں تھیں، لیکن وہ گلگت بلتستان کی اسٹبلشمنٹ اور چیف سیکرٹری سے سامنے بے بس ہوگئے تھے اور انکے اضلاع اعلان ہی کی حد تک رہ گیا تھا۔ گلگت بلتستان کے ان تین اہم علاقوں کے باسیوں کا دریرینہ مطالبہ یہی اضلاع تھے۔
خبر کا کوڈ : 475726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش