0
Thursday 30 Jul 2015 18:58

اتحاد علماء مقاومت لبنان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس میں ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کی شرکت

اتحاد علماء مقاومت لبنان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس میں ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اتحاد علماء مقاومت کے زیر اہتمام ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی اور کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ 28، 29 جولائی کو ہونے والی اس کانفرنس میں ایشیاء، افریقہ اور یورپ سمیت 55 ممالک کے سنی شیعہ علماء نے شرکت کی۔ پاکستان سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی نمائندگی ڈاکٹر علامہ سید شفقت شیرازی نے کی۔ ان کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی، جماعت اسلامی کے سابق ممبر پارلیمنٹ جناب مظفر احمد ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری صابر کربلائی نے بھی شرکت کی۔ کانفرس کی افتتاحی تقریب سے اتحاد علماء مقاومت کے رئیس علامہ مفتی شیخ ماہر حمود، مجمع تقریب بین المذاہب اسلامیہ کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ شیخ محسن الاراکی اور حزب اللہ کے سربراہ علامہ سید حسن نصراللہ نے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے "صیہونی ایجنڈے کی تکمیل میں فتنہ تکفیریت کا کردار" کے موضوع پر مکالمہ پیشن کیا۔ جس کا اردو ترجمہ بعد میں پبلش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 477050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش