0
Thursday 23 Dec 2010 15:23

شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلئے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت ہو رہی ہے،وزیراعظم

شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلئے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت ہو رہی ہے،وزیراعظم
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے لئے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ فیصلہ پاکستانی قوم کرے گی کہ آپریشن کہاں کرنا ہے اور کہاں نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ سوات آپریشن سے پہلے تمام لیڈرشپ سے مشورہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ملک کی سلامتی کے لئے جان بھی قربان کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر ایجنسیز کو اتنا آگے نہیں لانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان حکومت کی مرضی کے بغیر کام نہیں کر سکتی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ملک کا اہم اور حساس ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کو امریکی عدالت میں پیش ہونے کے لئے کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر ملکی مدخلت ہو رہی ہے شمالی وزیر ستان میں کسی کی ڈکٹیشن پر آپریشن نہیں کریں گے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قومی خود مختاری،آزادی پر سودے بازی نہیں کریں گے۔ملکی دفاع اور سلامتی کی خاطر جان تک قربان کر سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ قوم کو کرنا ہے کہ فوجی آپریشن کرنا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اور مالاکنڈ میں آپریشن سے قبل قوم کو اعتماد مین لیا گیا تھا۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ اگر آئی ایس آئی رضامند نہ ہوئی تو اس کے افسران امریکی عدالت میں کوئی نہیں بھیج سکتا۔
خبر کا کوڈ : 47804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش