0
Saturday 18 Dec 2010 17:00

وزیراعظم گیلانی نے 2011ء پاک چین دوستی کا سال قرار دیدیا،پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کبھی متاثر نہیں ہونگے،چینی وزیراعظم

وزیراعظم گیلانی نے 2011ء پاک چین دوستی کا سال قرار دیدیا،پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کبھی متاثر نہیں ہونگے،چینی وزیراعظم
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں اپنے چینی ہم منصب وین جیاباؤ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ظہرانے میں اسفند یار ولی،چوہدری شجاعت،فاروق ستار اور مولانافضل الرحمان سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔ظہرانے میں تینوں مسلح افواج کے سربراہاں بھی شریک تھے۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال دو ہزار گیارہ پاکستان اور چین کی دوستی کا سال ہے۔آئندہ سال دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ منائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے عالمی امن میں اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کا بین الاقوامی امور میں بہت اہم کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی بدولت خطے میں استحکام ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عطاآباد جھیل کے متاثرین کی مدد کے لئے چین کے مشکور ہیں۔اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم وین جیاباؤ نے کہا کہ توانائی اور زرعی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ بحالی کے لئے چین کی حکومت مدد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں دونوں ممالک اکٹھے رہے۔ چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق چین کے وزیراعظم وین جیا باؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں پاک چین تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتے،پاکستان کے ساتھ چین کے مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط بنایا جائیگا۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک،تعاون اور ترقی کے نئی راہیں تلاش کر کے آگے بڑھیں۔
خبر کا کوڈ : 47252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش