0
Friday 7 Aug 2015 14:00

سندھ ہائیکورٹ کا ندی نالوں پر قائم تجاوزات 15 روز میں ختم کرنیکا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا ندی نالوں پر قائم تجاوزات 15 روز میں ختم کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے ندی نالوں پر قائم تجاوزات 15 دن میں ختم کرنے کا حکم جاری کردیا، عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف نیب کو کارروائی کی ہدایت کی جائے گی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے کراچی کے ندی نالوں پر قائم تجاوزات ہٹانے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخوست گذار رانا فیض الحسن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود حکومت سندھ نے تجاوزات کا خاتمہ نہیں کیا جبکہ ہر سال کروڑوں روپے بجٹ میں رکھے جاتے ہیں۔ اس پر عدالت نے سندھ حکومت کو حکم جاری کیا کہ کراچی کے ندی نالوں پر قائم تجاوزات 15 دن میں ختم کی جائیں اور عدالت کو بتایا جائے کہ 2013 اور 2014 کے عدالتی فیصلوں پر عمل کیوں نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف نیب کو کارروائی کی ہدایت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 478396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش