0
Saturday 8 Aug 2015 14:06

کراچی، لیاری گینگ وار کمانڈر عرفان عرف بلا پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی، لیاری گینگ وار کمانڈر عرفان عرف بلا پولیس مقابلے میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بغدادی میں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے غفار ذکری گروپ کا کمانڈر عرفان عرف بلا مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے علی الصبح لیاری کے علاقے بغدادی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے غفار ذکری گروپ کا علاقائی کمانڈر عرفان عرف بلا مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 478564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش