0
Wednesday 12 Aug 2015 13:01

میری والدہ نے مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کو للکارا تھا جس پر انہیں نشانہ بنایا گیا، بلاول بھٹو زرداری

میری والدہ نے مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کو للکارا تھا جس پر انہیں نشانہ بنایا گیا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خاتمے کی بات کرنے والے احمق ہیں کیونکہ پی پی پی نہ تو ختم ہوئی ہے اور نہ کبھی ہوگی۔ اقلیتوں کے عالمی دن پر بلاول ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو کو 'قتل' کیا گیا تو اس وقت بھی کہا گیا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوجائے گی لیکن ایسا نہ کبھی ہوا ہے اور نہ آئندہ کبھی ہوگا۔ اقلیتوں کی عبادگاہوں پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے ہمیشہ مذہبی بنیادوں پر قوم میں تفریق کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے کرکے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ہر شخص خواہ اس کا مذہب کوئی بھی وہ سب سے پہلے پاکستانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ایسا پاکستان بنانا چاہتے تھے جہاں ہر مذہب کے ماننے والوں کو آزادی حاصل ہو۔ بلاول نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو مذہب کی بنیاد پر تقریق کے سخت مخالف تھے اور انہوں نے ہمیشہ قوم کو جوڑنے کی بات کی۔ آج بھی پی پی پی اسی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر سازش کو کچلنے کی طاقت رکھتی ہے، ہمارا نظریہ کل بھی مضبوط تھا اورآج بھی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کو للکارا تھا جس پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 479352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش