0
Thursday 13 Aug 2015 19:06

پاکستان ہمارے بزرگوں کی میراث ہے، مولانا افضل حیدری

پاکستان ہمارے بزرگوں کی میراث ہے، مولانا افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے طلبا اور علما نے خطاب کرتے ہوئے آزادی کے شہدا اور اکابرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹر ی علامہ محمد افضل حیدری نے تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شیعہ سنی کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ کانگریس کا حمایتی طبقہ اس وقت بھی تقسیم برصغیر کا مخالف تھا، مگر اسلام کے چاہنے والوں نے مشترکہ جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا جس کی قیادت قائداعظم محمد علی جناح نے کی جبکہ علامہ اقبال کی فکر نے مسلمانان ہند کی رہنمائی کی۔ جس سے پاکستان کا وجود دنیا کے نقشے پر ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی میراث ہے، جس کی حفاظت کی ذمہ داری شیعہ سنی دونوں پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے فروعی اور گروہی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی اتحاد و وحدت کے لئے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی سازش کی مگر بہادر افواج نے ضرب عضب کے ذریعے ان کی ایسی درگت بنائی ہے کہ انشااللہ آئندہ اٹھ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس دینیہ میں یوم آزادی کے سلسلہ میں عام تعطیل ہو گی۔ پرنسپل صاحبان پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کریں گے، طلبا کو قیام پاکستان کے مقاصد سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 479716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش