0
Sunday 16 Aug 2015 19:22

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے و گولہ بارود تباہ

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے و گولہ بارود تباہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی وادی شوال میں کی گئی، جس کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ ہوا۔ یاد رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان سمیت سات قبائلی ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے گذشتہ سال 15 جون کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا، جس کے دوران اب متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تاہم ضرب عضب کے دوران کامیابی کی قیمت بھی ادا کرنی پڑی ہے، جہاں پاک فوج کے 347 فوجی شہید ہوئے جبکہ لاکھوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے دوران طالبان عسکریت پسندوں کو علاقہ بدر کر دیا جائے گا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 480217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش