0
Tuesday 25 Aug 2015 23:02

ملت جعفریہ کیخلاف کارروائی منظم سازش کا حصہ ہے، علامہ اسدی

ملت جعفریہ کیخلاف کارروائی منظم سازش کا حصہ ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردی کیخلاف آپریشن کو متاثر کرنے کے لئے ملت جعفریہ کے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہے، ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ متاثر فریق کیخلاف کی جانے والی کارروائیاں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار سے زائد شہداء کے قاتلوں کی سرپرستی اب بھی پنجاب کا وزیر ہی کر رہا ہے، جنوبی پنجاب میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف کارروائی سے پنجاب حکومت گریزاں ہے، شہید شجاع خانزادہ کو اصل دہشت گردوں اور دہشت گردی کے مراکز کیخلاف کارروائی کرنے پر ہی راستے سے ہٹایا گیا، ہمارے خلاف کارروائی دہشت گردوں کی خوشنودی کے لئے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کئی اضلاع سے ہمارے بے گناہ محب وطن سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، ہم پنجاب حکومت کے اس ریاستی ظلم کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے، کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل دہشت گردوں کا سیاسی سرپرست وزیر ملت جعفریہ کیخلاف ایک دفعہ پھر انتقامی کارروائی پر اتر آیا ہے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے صوبے بھر سے بانیاں مجالس، عزادار، علمائے کرام، ذاکرین عظام اور عمائدین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور 26 اگست کو اہم پریس کانفرنس میں ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 482009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش