0
Monday 7 Sep 2015 22:13

گلگت بلتستان کے حوالے سے پاکستان اپنا موقف واضح کرے، بالاورستان نیشنل فرنٹ

گلگت بلتستان کے حوالے سے پاکستان اپنا موقف واضح کرے، بالاورستان نیشنل فرنٹ
اسلام ٹائمز۔ بالاورستان نیشنل فرنٹ کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے نون لیگ کی نام نہاد حکومت عوام کے منہ سے نوالہ چھننے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان UNCIP کے قرار دادوں کے تحت پابند ہے کہ وہ اپنے زیر تسلط علاقوں کو سبسڈی دے۔ یہ یہاں کے عوام پر احسان نہیں کیا جا رہا ہے اس لولی پا پ کے ذریعے سے گلگت بلتستان کے عوام سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیا جا رہا ہے اگر حکومت پاکستان نے سبسڈی ختم کرنے کی کوشش کی تو اس سے حکومت کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کے حوالے سے حکومت پاکستان اپنا موقف واضح کرے اور اپنی حیثیت بھی واضح کرے کہ اس نے گلگت بلتستان میں اپنا راج کس قانون کے تحت قائم کیا ہے۔ اب عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ تمام معاملات سمجھتے ہیں ہماری دونوں مساجد کے خطباء کرام سے بھی گذارش ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کے حوالے سے کام کریں اور گلگت بلتستان کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کے خلاف قیام کریں تو پوری قوم ان کے سا تھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 483227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش