0
Thursday 3 Sep 2015 16:18

ملتان، کسان راج تحریک کا اجلاس، پروگراموں کو حتمی شکل دیدی گئی

ملتان، کسان راج تحریک کا اجلاس، پروگراموں کو حتمی شکل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ کسان بورڈ کے تحت کسانوں کو درپیش مسائل کے حل زراعت کی بقاء اور کسان کی خوشحالی و ملک کی ترقی کیلئے چلائے جانے والی کسان راج تحریک کی تیاری انتظامات اور پروگرامات کو آخری شکل دینے کیلئے ''دارالسلام '' میں ایک خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر صادق خان خاکوانی نے مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس کی صدارت کی جس میں جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر چودھری عزیر لطیف، ضلعی امیر میاں آصف اخوانی، کنور محمد صدیق، مرکزی نائب صدور جام حضور بخش، ارسلان خاکوانی، فیاض الحسن بھٹہ، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رمضان وہاڑی، صوبائی صدر ڈاکٹر عبدالجبار، جام غضنفر عباس اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں4 اکتوبر 2015ء تک کے پروگرامات کو حتمی شکل دی گئی۔ جس کے مطابق 3 مئی کو وہاڑی میں وی چوک میں کسان راج دھرنا ہوگا۔ جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور تحریک کے چیئرمین ارسلان خان خاکوانی کا خصوصی خطاب ہوگا جبکہ 4 ستمبرکو ڈیرہ غازی خان، 5 ستمبر کو انڈس ہائی وے راجن پور، 8 ستمبر کو ساہیوال، 9 ستمبر کو چناب پل ملتان، 10 ستمبر کو خانیوال میں نیازی چوک پر کسان دھرنا دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کرینگے۔ اسی طرح11 ستمبر کو چنیوٹ، 16 ستمبر کو جھنگ، 19 ستمبر کو جہلم پل سرگودھا، 20 ستمبر کو میانوالی، 21 ستمبر کو بھکر، 22 ستمبر کو تونسہ وڈیرہ غازی خان، 23 ستمبر کو بہاولنگر اور 26 ستمبر کو صادق آباد نیشنل ہائی وے پر دھرنا ہوگا۔ اگر حکومت نے پھر بھی ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو 4 اکتوبر 2015ء کو صادق آباد سے اسلام آباد کی طرف کسان راج لانگ مارچ ہوگا جو مختلف مقامات پر پڑائو کرتا ہوا پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جاکر پڑائو ڈالے گا اور مطالبات کے تسلیم ہونے تک ہمارا دھر نا جاری رہے گا۔ ارسلان خان خاکوانی نے کہا کہ ہمارا ایک مطالبہ بھی ایسا نہیں جو حکومت پورا نہ کرسکتی ہو۔
خبر کا کوڈ : 483793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش