0
Thursday 3 Sep 2015 23:05

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات نچلی سطح پر، سرتاج عزیز اہم پیغام افغان قیادت تک پہنچائیں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات نچلی سطح پر، سرتاج عزیز اہم پیغام افغان قیادت تک پہنچائیں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان سیکیورٹی معاملات پر تعلقات نچلی ترین سطح پر آگئے ہیں جبکہ افغان قیادت اعتمادی سازی کا عمل بحال کرنے کے لیے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کرے۔ ایک اعلیٰ سطح کے افسرکے مطابق، قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اس سلسلے میں افغان قیادت کو اہم پیغام پہنچائیں گے۔ افغانستان کو پاکستان مخالف پراپیگنڈا بند کرنا ہوگا اور اعتماد سازی کا عمل بحال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز افغانستان کے اپنے دورے کے دوران کابل پر زور دیں گے کہ خطے میں امن و امان طالبان اور دیگر گروپوں کے ساتھ مذاکرات سے بحال ہوگا۔ خیال رہے کہ جولائی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا پاکستان میں آغاز ہوا تھا تاہم طالبان کے امیر ملاعمر کی ہلاکت کے اعلان کے بعد مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کردیا گیا۔ انہوں نے افغانستان کے پاکستان پر حالیہ الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہونی والی 80 فیصد دہشت گردی کی جڑ افغانستان میں ہی ہے۔ بعدازاں افغانستان میں متعدد دہشت گرد حملوں کے بعد افغان حکام نے ان کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے بیان دیا تھا کہ افغانستان کو پاکستان سے امن کی امید تھی تاہم وہاں سے جنگ کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 483845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش