0
Thursday 3 Sep 2015 23:25

رینجرز اور فوج کی کارروائیو ں پر قوم خوش ہے، اعجاز ہاشمی

رینجرز اور فوج کی کارروائیو ں پر قوم خوش ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے رینجرز کی کراچی اور فوج کی قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان کرپٹ عناصر کی سرپرستی نہ کریں، احتساب ہر مجرم کا ہونا چاہیے۔ لاہور میں نوجوانوں کے وفد سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن، اقربا پروری اور بدامنی نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی خزانے اور عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم بھوک، مہنگائی اور بیروز گاری سے مفلوک الحالی کا شکار ہے مگر حکمران جماعت کی سرپرستی حاصل ہونے پر عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر لے جائیں، یہ کسی صورت قبول نہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ رینجرز اور فوج کی کارروائیو ں پر قوم خوش ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو رینجرز کے خلاف سیاسی اقدامات نہیں کرنے چاہیں، اس سے پیپلز پارٹی کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ آصف زرداری خود بھی کرپشن مقدمات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ انہیں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں اداروں سے تعاون کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 483851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش